top of page

گمشدہ آواز یں۔ ساجدہ تسنیم کا قتل ۔ میں ہوں ساجدہ ۔

Updated: Aug 22, 2022

ساجدہ تسنیم کی آواز - جویریہ صدیق | جسٹس نیوز اردو , پاکستان | جسٹس نیوز امریکہ | جون ٢٧, ٢٠٢٢


ree

27 جون 2022: ٹھیک ایک سال پہلے، 3 بچوں کی ماں، ایک تعلیم یافتہ اور کامیاب کارکن، جو اپنی قسمت کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی، نے "کالیوں کا قبرستان" کے بارے میں لکھا، جو ان خواتین کے لیے ایک قبرستان ہے، جو کاروکاری کی بے ہودہ رسم کی وجہ سے دفنا دی جاتی ہیں ۔ اس میں ان کو کلہاڑیوں اور بندوقوں سے قتل کرنے کا ذکر کیا۔ ٹھیک ایک سال بعد، وہی خوبصورت عورت اسی جرم کا شکار ہو گئی، جس کے بارے میں اس نے کبھی آواز دی تھی۔ 


ree

ساجدہ تسنیم آسٹریلوی شہریت رکھنے والی خاتون کو مبینہ طور پر 11 جون کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے 250 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر سرگودھا میں اپنے سسرال کے گھر میں اس کے والد کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔

ree

ساجدہ تسنیم کے والد شیر محمد خان نے بتایا کہ ان کے داماد ایوب احمد نے ان کی بیٹی کو اپنے تین بچوں کے ساتھ پرتھ، مغربی آسٹریلیا میں واقع اپنے گھر سے پاکستان جانے پر مجبور کیا۔مزید برآں انہوں نے گارڈین کو بتایا کہ جب ان کی بیٹی پاکستان پہنچی تو ان کا داماد پھر پرتھ واپس چلا گیا۔


ساجدہ تسنیم کے سسرمختاراحمد نے مبینہ طور پر ساجدہ کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔ ساجدہ کے والد شیر محمد نے پولیس کو بتایا کہ 11 جون کو اس نے مبینہ طور پر احمد کو اپنی بیٹی کو قتل کرتے دیکھا۔ مختاراحمد نے مبینہ طور پر تسنیم کے منہ میں کپڑا بھر دیا اور شیر محمد کو دھمکی دی کہ اگر کسی نے اسے روکنے کی کوشش کی تو وہ اسے بھی جان سے مار دے گا۔


ساجدہ تسنیم کا قصور یہ تھا کہ وہ صرف یہ چاہتی تھی کہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع کے لیے واپس آسٹریلیا لے جائے۔ صرف اس جرم کی بنا پر انہوں نے اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے اپنی جان گنوا دی۔ اب کیا ہوگا ان کے بچوں کا مستقبل کیا ساجدہ کی جان رائیگاں نہیں جائے گی؟


گمشدہ آوازوں کی پہلی آواز ساجدہ تسنیم کی آواز ہے۔۔

کیا آپ ہمیں سن رہے ہیں ؟  گمشدہ آوازوں کی آواز بن جاییے

 

Comments


bottom of page