top of page
Writer's pictureJaveria Siddique

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دیہی علاقوں میں عوام کس حال میں ہیں؟

7ستمبر 2022

کے پی کے ضلع و تحصیل چارسدہ کے علاقےترناب میں چھوٹی سی یہ بستی ہے۔ یہ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والا ایک علاقہ ہے۔ چھوٹی سڑکوں اور گلیوں کی وجہ سے یہاں پہنچنا دشوار تھا۔ اب یہاں عارضی راستے بنائے گئے ہیں مگر بارش ہوتے ہی یہ راستے بھی استعمال کے قابل نہیں رہتے۔ انسان تو کیا یہ جگہ اب جانوروں کے رہنے کے بھی قابل نہیں۔ لیکن پھر بھی گھروں کوتو لوٹنا تھا۔ زندگی معمول پر لانے کے لیے کتنی دشواریاں پیش آ رہی ہیں نیچے دیئے گئے ویڈیو میں دیکھیں۔


یہاں سے کچھ کلومیٹر آگے جائیں تو سیلاب کی تباہ کاریاں اور مفلوج زندگی مزید واضح ہونے لگتی ہے۔

یہ کے پی کے، کے ان سینکڑوں دیہات میں سے ایک ہے جہاں حالیہ سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچائی۔ یہ ان علاقوں میں سے بھی ایک ہے جہاں انتظامیہ پہنچی نہ فوج نہ کوئی امداد۔ ہماری پوری کوشش تھی کہ کوئی ایسا دیہات یا علاقہ دریافت کیا جائے جہاں اب تک کوئی امداد نہیں پہنچی تو بلا آخر وہاں کے رہائشیوں کی مدد سے ہمیں یہ خبر ملی اور پرنسپل ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ان کی مدد کرنے کے لیے قدم بڑھایا۔ چونکہ تنگ اور خراب راستوں کی بنا پر امدادی ٹرک اندر جانےسے قاصر تھا اس لیے نقد ڈونیشن کے ذریعے مدد فراہم کر دی گئی ہے۔



Comments


bottom of page